19 اگست 2013 - 19:30
مصر کے معزول صدرمرسی مزید 15 دن کے لئے جیل روانہ

مصر کے پبلک پراسیکیوٹر نے معزول صدر محمد مرسی کو نئے الزام میں 15 روز کے لیے جیل ریمانڈ پر بھیج دیاہے، ادھر سابق ڈکٹیٹر حسنی مبارک کو جیل سے آزاد کرنے کی سعودی کوشش جاری ہے۔

ابنا: مصر کے پبلک پراسیکیوٹر نے معزول صدر محمد مرسی کو نئے الزام میں 15 روز کے لیے جیل ریمانڈ پر بھیج دیاہے، ادھر سابق ڈکٹیٹر حسنی مبارک کو جیل سے آزاد کرنے کی سعودی کوشش جاری ہے۔ مصرکی صورت حال کو دیکھتے ہوئے یورپی یونین کے28وزرائے خارجہ کی ہنگامی ملاقات بھی کل متوقع ہے جس میں مصرپرتجارتی پابندیاں لگائے جانے پربھی غورکیاجائیگا۔ دوسری جانب سعودی عرب کے وزیر خارجہ شاہ سعودالفیصل نے کہا ہے کہ اگرمغربی ممالک مصر کی فوجی حکومت کی امداد بند کریں گے تو سعودی عرب اور خلیج فارس کے عرب ممالک مصر کی فوجی حکومت کی بھر پور امداد کریں گے سعودی عرب نے مصر کے عام شہریوں کے قتل عام کو جائز قراردیا ہے سعودی عرب اخوان المسلمون کو  دہشت گرد اور منحرف تنظیم قراردے رہا ہے۔

.......

/169